حملے روکنے میں ناکامی یا دانشمندانہ فیصلہ؟
حال ہی میں کچھ افراد نے یہ اعتراض اٹھایا کہ پاکستان کل رات ہونے والے حملے کو کیوں نہ روک سکا۔ یہ اعتراض بظاہر سادہ ہے، مگر درحقیقت لاعلمی پر مبنی ہے۔ اگر حقائق کو دیکھا جائے تو پاکستانی ایئر اسپیس اُس وقت پوری طرح فعال تھی، اور درجنوں قومی و بین الاقوامی پروازیں فضاء میں موجود تھیں۔

ایسے حالات میں اگر حملہ آور میزائلوں کو انٹرسیپٹ کیا جاتا، تو اس بات کا قوی امکان تھا کہ کوئی سویلین طیارہ نشانہ بن جاتا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں بےگناہ جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔ یاد رہے، ایران میں ایسا واقعہ پہلے ہو چکا ہے جب ایک مسافر بردار طیارہ غلطی سے نشانہ بن گیا۔
دشمن نے رات کی تاریکی میں انتہائی چالاکی سے حملہ کیا، اور ایسے لمحات میں لمحہ بہ لمحہ فیصلے جانچنے پڑتے ہیں۔ پاکستان نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ایئر اسپیس بند کر دی تاکہ آئندہ خطرات کو روکا جا سکے۔
عسکری فیصلے نہایت حساس اور پیچیدہ ہوتے ہیں۔ ان پر سطحی تبصرے اور سوشل میڈیا کی بنیاد پر رائے قائم کرنا صرف گمراہی کا باعث بنتا ہے۔ ہمیں جذبات سے ہٹ کر ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی تجزیہ کرنا سیکھنا ہوگا۔

Abdullah Khan 34 ث
This is very good