اپنی اپنی رائے ہوتی ہے،. میں نے ہمیشہ لکھا کہ قربانی کی کھال الخدمت فاؤنڈیشن کودینی چاہیے مگر اس بار نہیں. ہر گز نہیں.
اس وقت قربانی کی کھال کے سب سے بڑے مستحق سپیکر قومی اسمبلی اور چئر مین سینیٹ ہیں. یہ وہ پارلیمانی مسکین ہیں جنہیں قربانی کی کھال کے علاوہ صدقہ وغیرہ بھی دیا جانا چاہیے.
ان کی مسکینی اور غربت کو دیکھتے ہوئے فلاحی اسلامی ریاست کی حکومت نے ان کی تنخواہوں میں 600 فی صد اضافہ کیا ہے اور یہ اضافہ اس وقت کیا ہے جب باقی ملازمین کی تنخواہ میں اس ماہ بے ہودہ قسم کی کٹوتی کر لی گئی ہے.
تاہم اس. معمولی سے اضافے سے کیا ہوسکے گا. کیا اس سے ان کی جنم جنم کی غربت ختم ہو سکے گی؟ ہر گزنہیں. یہ بھوک اتنی آسانی سے نہیں مٹے گی. یہ ہوس کا دیمک ہے ایسے نہیں جائے گا.
اس لیے انہیں اس سال قربانی کی کھالیں بھی دیں، صدقہ زکوٰۃ کی گنجائش نکلتی ہو تو وہ. بھی انہیں ہی دیا جائے، بے نظیر انکم سپورٹ سے ان اور ان کے اہل خانہ کا تاحیات وظیفہ بھی لگانا چاہیے.
الخدمت کا کیا ہے ،زیادہ سے زیادہ وہ کیا کر لے گی؟ ہسپتالوں میں لگا لے گی یا فلسطین بھجوا دے گی. یہ بھی بھلا کوئی کام ہیں. اس وقت سب سے اہم کام ان جمہوری آفتوں کے بحرالکاہل جیسے پیٹ بھرنا ہے. یہ پیٹ اگر خالی رہ گئے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی. اسے بواسیر سمیت جملہ امراض چشم لاحق ہو جائینگی.
____________
یہ تحریر لکھ کر آصف محمود صاحب نے ہم سب کی ترجمانی کردی ہے۔ #trending
میں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہوں۔ یہاں تقریبا تین بجے سے بجلی نہیں ہے۔ لوگوں نے یقینا گوشت کی اچھی خاصی مقدار سٹور کی ہوگی۔ جیسے جیسے بجلی کو گئے ہوئے وقت گزر رہا ہے۔ شدت بڑھی رہی ہے۔ یہ گرمی کی شدت ہے۔ ساتھ ہی واپڈا کو ثواب دارین پہنچانے کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے۔
یہ پنجاب ہے، اوپر سے گوجرانوالہ ہے۔ شدت اور بھی زیادہ ہوتی جائے گی۔ جیسے جیسے لوگوں کو یاد آئے گا کہ ان کا سٹور شدہ گوشت خطرے سے دوچار ہے۔ #میں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ہوں۔ یہاں تقریبا تین بجے سے بجلی نہیں ہے۔ لوگوں نے یقینا گوشت کی اچھی خاصی مقدار سٹور کی ہوگی۔ جیسے جیسے بجلی کو گئے ہوئے وقت گزر رہا ہے۔ شدت بڑھی رہی ہے۔ یہ گرمی کی شدت ہے۔ ساتھ ہی واپڈا کو ثواب دارین پہنچانے کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے۔
یہ پنجاب ہے، اوپر سے گوجرانوالہ ہے۔ شدت اور بھی زیادہ ہوتی جائے گی۔ جیسے جیسے لوگوں کو یاد آئے گا کہ ان کا سٹور شدہ گوشت خطرے سے دوچار ہے۔
#trending
*پورا ہفتہ درزیوں کا سیزن رہا، پرسوں حجاموں کا دن تھا، کل قصائیوں کا۔*
*شام سے ڈاکٹروں کا سيزن شروع.*
*کل سسرالیوں کے دن کا باقاعدہ آغاز ہوگا*
.🤣
#trending
*اکیلے بیٹھ کر خود سے سوال کریں*
کہ آپ کے نہ ہونے مرنے پر کتنے لوگوں کی زندگیوں پر اثر پڑے گا،۔۔
جِن لوگوں کو فرق پڑے گا اُن کا خیال رکھیں اور کوشش کریں اُن کے لیے آپ کے بعد آسانیاں ہوں ۔۔
باقی
لوگوں کی فکر چھوڑ دیں ❤️
#trending